
06 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے کالجز میں سپورٹس فنڈ میں خوردبرد کی شکایات پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے بھر کے کالجز سے ڈیٹا مانگ لیا۔
کالجز کو گزشتہ 14 سال کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز میں خوردبرد کی شکایات پر ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔
کالج میں داخلے پر ہر طالب علم سے سالانہ سپورٹس فنڈ وصول کیا جاتا ہے، کئی سال سے سپورٹس فنڈ کے خرچ کرنے پر سوالات اٹھ رہے تھے، کالجز انتظامیہ طلبہ سے فنڈز لینے کے باوجود خرچ نہیں کر رہی تھیں، ذرائع کے مطابق کاغذات میں سپورٹس ایونٹ ظاہر کر کے فنڈز میں خوردبرد کی جا رہی تھی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو ایک ہفتے کے اندر ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔