اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات: ایک سے موبائل برآمد، 2 جعلی امیدوار بھی پکڑے گئے

05 May 2025
05 May 2025

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 ایجوکیشن اینڈ فزکس کے پرچے میں 3 امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان لاہور سے موبائل برآمد ہونے پر 687631 رولنمبر سلپ والا امیدوار پکڑا گیا،جس کو کنٹرولر سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس کیخلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا۔

دوسرا امیدوار نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ جس کا رولنمبر 586162 تھا، اسے سپیشل سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑا جس پر ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے، جعلی امیدوار محمد عمار اصلی عبداللہ کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔

اسی طرح تیسرا امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان میں کزن کی جگہ امتحان دینے والے امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس رولنمبر 677302 کی جگہ پیپر دینے آیا تھا، جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق جعلی امیدواروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، میٹرک امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے