اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں موبائل پیسٹ سرویلینس سکواڈز کا باقاعدہ آغاز

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے موبائل پیسٹ سرویلینس سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

جس کا مقصد فصلوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، ڈائریکٹر جنرلز زراعت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی زراعت کو حقیقی معنوں میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ  وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ زراعت میں جدت لانے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ پیسٹ وارننگ کے تحت 47 کروڑ روپے کی لاگت سے پیسٹ سرویلینس سکواڈز قائم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سکواڈز فیلڈ میں جا کر کاشتکاروں کو فصلوں پر حملہ آور کیڑوں کی بروقت نشاندہی، تشخیص اور مؤثر کنٹرول کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے، پہلے مرحلے میں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد اور ساہیوال میں یہ سکواڈز فعال کر دیے گئے ہیں۔

سید عاشق حسین کرمانی کے مطابق سکواڈز کو تحصیل کی سطح پر 65 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جن میں جدید کِٹس بھی موجود ہیں تاکہ کیڑوں اور بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن بنائی جا سکے۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 105 پلانٹ پروٹیکشن اسسٹنٹس بھرتی کیے گئے ہیں اور سکواڈز کی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے