اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 504 روپے کلو مقرر

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ بعض اشیاء کے نرخوں میں معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، تاہم برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو پر برقرار ہے، صافی گوشت شہریوں کو 560 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 5 روپے کی کمی سامنے آئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل سطح پر یہ 334 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 348 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، جہاں فی درجن انڈوں کی قیمت 246 روپے ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 260 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے