
02 May 2025
(لاہور نیوز) تعلیمی سال شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا لیکن ہزاروں طلبہ کو تاحال کمپیوٹر کی کتاب نہ مل سکی۔
صدر گورنمنٹ سکول کمپیوٹر ٹیچر ایسوسی ایشن کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ نہم کمپیوٹر کی کتاب جلد سکولوں کو فراہم کی جائیں، نہم میں نئے داخل ہونے والے بچوں کیلئے بھی کمپیوٹر کی کتاب دستیاب نہیں۔
کاشف شہزاد چوہدری نے بتایا کہ تین ہفتوں تک نئی کتب فراہم نہ کی گئیں تو بچوں کیلئے گرمی کی چھٹیوں کا ہوم ورک کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
لاہور میں پانچ ہزار کے قریب کمپیوٹر کی کتابیں مزید درکار ہیں۔