اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میڈیکل طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت پر بڑا فیصلہ، سکریننگ لازمی قرار

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں میڈیکل طلبہ میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کے بعد ریگولیٹری ادارے نے اہم قدم اٹھا لیا ہے جس کےتحت تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تمام میڈیکل کالجز کیلئے مینٹل ہیلتھ سکریننگ کو لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔ ہدایات کے مطابق داخلے کے وقت اور ہر سال طلبہ کی ذہنی صحت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر کے مطابق اداروں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ نفسیاتی سکریننگ، تشخیص اور علاج کا مؤثر نظام قائم کریں، جبکہ کالجز میں شعبہ نفسیات اور کونسلنگ سنٹر کا قیام بھی لازمی ہوگا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کا شکار طلبہ اور اساتذہ کو ماہرینِ نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے گا تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم کی جا سکے، جس سے نا صرف تعلیمی کارکردگی بلکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی بہتری آئے گی۔

پی ایم ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ادارے خفیہ اور معیاری نفسیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل سٹاف اور وسائل یقینی بنائیں، اور ان ہدایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، کیونکہ کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے