اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایلومینائی ری یونین کی تقریب

03 May 2025
03 May 2025

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایلومینائی ری یونین کی گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ایلومینائی ری یونین 2025 کی رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، تقریب میں یو سی پی سے فارغ التحصیل سابق طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایلومینائی ری یونین میں میڈیا، انجینئرنگ، بزنس، قانون اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں، پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد نوید، پرووسٹ محمد یعقوب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حماد نوید  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل لوگوں  نے آج پھر کیمپس آنا پسند کیا، یو سی پی سٹوڈنٹس کی سکالر شپس کیلئے بڑی رقم فراہم کر رہی ہے، بہت سارے کوآپریٹو گیسٹ بھی موجود ہیں جن سے طلبہ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

تقریب سے ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر افتخار حسین، نائب صدور عمیر حسین، آل حیدر اور آمنہ عثمان سمیت دیگر  نے بھی خطاب کیا، ایلومینائیز کو ایوارڈ آف ایکسی لینس سے نوازا گیا۔

اس موقع پر یو سی پی کے میوزیکل گروپ نے فن کا مظاہرہ کیا جس سے تقریب کے شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔

ایلومینائی ری یونین 2025ء کے عہدے داروں  نے یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے