اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہرالنساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو کم عمر میں شادی کرنے کا مشورہ

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں مہرالنساء اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیو ں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ میچیور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کم عمر میں شادی کا اچھا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے۔

مہرالنساء نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے