
03 May 2025
(لاہور نیوز) اسلامی جمعیت طلبا نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ حملہ کر دیا۔
طلبا نے گارڈز کے گیٹ پر چیکنگ کے دوران شناخت طلب کرنے پر حملہ کیا، جمعیت کے حملوں سے یونیورسٹی کے 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعیت کے کارکن زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتاز نے حملہ کیا، جمعیت کے کارکن زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد، حماد رضا نے حملہ کیا۔
حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں، آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا، یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔