اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی

30 Apr 2026
30 Apr 2026

( ویب ڈیسک) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر موسم صاف رہا تو پاکستان میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند اتوار 17 مئی 2026 کی شام دیکھا جا سکے گا، جس کے بعد یکم ذی الحجہ 18 مئی (بروز پیر) کو ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی (بروز بدھ) کو منائے جانے کا امکان ہے۔

خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو گی، جو رویتِ ہلال کے لئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ہوگا، اس لئے ملک کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوا وہاں ننگی آنکھ سے چاند دیکھے جانے کا امکان موجود ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق اگر 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کئے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19 مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔

کونسل نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز یعنی 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے