
06 May 2025
(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 میں ایجوکیشن اور فزکس کا پرچہ، پرچےمیں تین جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان سے موبائل برآمد ہونے پرامیدوار پکڑا گیا، کنٹرولر سکواڈ نےامیدوارکو رنگے ہاتھوں پکڑ کریوایم سی بنا دیا۔
دوسراامیدوارنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کا ہے جس کو سپیشل سکواڈ نےرنگے ہاتھوں پکڑا، امیدوارعبداللہ کی جگہ جعلی امیدوار محمد عمار امتحان دے رہا تھا۔
گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیرخان میں کزن کی جگہ امتحان دینےوالا امیدواربھی پکڑا گیا، جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔
کنٹرولرسکواڈ نے دوران انسپکشن جعلی امیدوارپکڑا،ایف آئی آر درج کرکے پولیس کےحوالے کردیا۔