اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاسپورٹ کے اجراء کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ کے اجراء کی مدت 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ دفاتر میں آئندہ 15 دن کے اندر مکمل کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیش ادائیگی کے خاتمے سے ایجنٹ مافیا کا سدباب ہو گا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔ اُنہوں نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ضروری ہے۔ اجلاس میں پاسپورٹ کی گھروں تک فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے