
29 Apr 2025
(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 45 میڈیکل کالجوں کے 5326 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 4910 پاس جبکہ 399 فیل قرار پائے، امتحان میں کامیابی کی شرح 92.48 فیصد رہی۔
قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے محمد حسیب جمیل نے 1500 /1314 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کے احمد شہیر عالم نے 1300 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کی ثمین خان نے 1288 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔