
30 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیلئے کم از کم فیس 18 لاکھ مقرر کر دی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز سیشن 2025 سے پانچ فیصد اضافی رقم وصول کر سکیں گے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز زیادہ اخراجات کا ثبوت دیکر فیس 25 لاکھ تک بڑھا سکیں گے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز 2026 سے کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق فیس بڑھا سکیں گے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔