اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سفارش پر نمبر لگانے والے ممتحن کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) سفارش پر نمبر لگانے والے ممتحن کو ہمیشہ کیلئے ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

لاہور تعلیمی بورڈ نے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے، عملی امتحانات میں سفارش پر نمبر لگانے والے ممتحن کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سفارش یا کسی دباؤ پر نمبر لگانے کا الزام ثابت ہونے پر عملے کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئے ایس او پیز کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ نگران کو ہمیشہ کیلئے امتحانی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

کنٹرولر امتحانات لاہور زاہد میاں کا کہنا ہے کہ نگران عملے کا پرفارمنس آڈٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، غلط مارکنگ کرنے والے ممتحن کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، امتحانی سینٹر میں موبائل فون رکھنے کی اجازت ہو گی نہ کوئی غیر متعلقہ شخص سینٹر میں داخل ہو سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے