اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا جلسہ عام، تیاریاں تیز

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں سید مودودی اسلامک سینٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔

اجلاس میں جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور لاہور کے پانچوں اضلاع سے بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی، جلسے کو تاریخی بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور نے مرد و خواتین کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئے رابطہ عوام مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں، اجلاس میں شہری مسائل، حکومتی پالیسیوں اور عوامی مشکلات کے خلاف جدوجہد مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 29 نومبر کا مینار پاکستان جلسہ پنجاب کی سیاست کو نیا رخ دے گا، جماعت اسلامی لاہور جلسہ عام کو تاریخی بنانے کیلئے بھرپور قوت کے ساتھ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ غلبۂ دین کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کی سیاسی و عوامی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امیر ملک شاہد اسلم، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر جبران بٹ، سیکرٹری حمزہ بلال اور دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے