اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 34 نجی میڈیکل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری کی ہے.

ایم بی بی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ 75.1354 فیصد رہا. العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ جبکہ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا سب سے کم رہا۔

پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4500 نشستوں پر داخلے دیے جا رہے ہیں. یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے کی الگ الگ سلیکشن لسٹیں جاری کیں۔

 العلیم میڈیکل کالج لاہور 91.6051، شالامار میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 91.4768 فیصد رہا. شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 90.0909، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 89.725 فیصد رہا. لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 88.6528، اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی کا 87.1167 فیصد رہا۔

اختر سعید میڈیکل کالج لاہور 87.0404، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 86.2028 فیصد رہا. یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور 83.9361، رہبر میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 83.75 فیصد رہا. وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی 83.5364، عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا 83.50 فیصد رہا۔

سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور 82.5091، ابو عمارہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 82.1639 فیصد رہا. ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 81.5101، آر ایل کے یو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 81.4972 فیصد رہا. ایوسینا میڈیکل کالج لاہور 81.4389، سیالکوٹ میڈیکل کالج کا 81.425 فیصد رہا. کانٹی نینٹل میڈیکل کالج لاہور 81.1667، بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کا 80.9091 فیصد رہا۔

آر وائی کے میڈیکل کالج رحیم یار خان 76.9737، آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا 76.3212 فیصد رہا. ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ 76.25، نیاز ی میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 75.8833 فیصد رہا۔

کوئینز میڈیکل کالج قصور 75.8131، شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا 75.7917 فیصد رہا. رائے میڈیکل کالج سرگودھا 75.6091، سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ 75.1354 فیصد رہا.اوورسیز کوٹے میں سب سے زیادہ میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور کا 78.6758 فیصد رہا. اوورسیز کوٹے میں سب سے کم میرٹ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 59.5572 فیصد رہا۔

اوورسیز کوٹے کی فہرست میں مجموعی طور پر 183 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں. منتخب امیدواروں کو داخلہ یقینی بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ روپے فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

امیدوار چالان یو ایچ ایس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے 21 نومبر تک مقررہ فیس جمع کرا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے