اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور کو 2027 کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا ٹورازم کیپیٹل نامزد کر دیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقدہ تقریب کے دوران ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے یہ اعزاز باضابطہ طور پر لاہور کے حوالے کیا۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر پنجاب سقراط امان رانا نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اعزاز وصول کیا، تقریب میں ای سی او کے رکن ممالک کے حکام، سیاحتی شعبے کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی۔

ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور میں آئندہ سال تنظیم کے سرکاری اجلاسوں اور مختلف سیاحتی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ان تقریبات میں بسنت فیسٹیول اور لاہور بینالے بھی شامل ہیں، جبکہ سال بھر دیگر سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

ان تقریبات کے دوران لاہور کے تاریخی مقامات، فن تعمیر، روایتی فنون، کھانوں اور پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا، اس سلسلے میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون اور ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

پاکستان نے شوشا میں منعقدہ سیاحتی نمائش میں بھی شرکت کی، جہاں خصوصی پویلین کے ذریعے ملک کے تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سقراط امان رانا نے کہا کہ ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز لاہور کیلئے اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب میں تاریخی ورثے کے تحفظ، سیاحتی سہولیات کی بہتری اور پائیدار سیاحت کے فروغ پر کام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ای سی او کے رکن ممالک سمیت دیگر ملکوں سے سیاحوں اور وفود کی لاہور آمد متوقع ہے۔

تقریب کے موقع پر سقراط امان رانا نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے شرکاء کو یادگاری تحائف بھی پیش کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے