اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، سپیکر پنجاب اسمبلی

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عوام سے براہ راست کسی معاملے پر رائے لینا ریفرنڈم کہلاتا ہے، آئین میں جو طریقہ کار درج ہے اسی کے مطابق کام ہونا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں سیاسی جماعتیں آئین کے تحت ہی وجود میں آئی ہیں، ایک سیاسی جماعت کا مؤقف ہے کہ ایک صوبے میں تقسیم ہونی چاہئے اور دوسرے میں نہیں، تو اس حوالے سے وضاحت سامنے آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبائیت اور وطنیت کی بحث سمیت صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہونی چاہئے، وسائل کی تقسیم کے حوالے سے بہت سی محرومیاں موجود ہیں، آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں، ہم اچھی زندگی نہیں گزار رہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز سے امید ہے کہ وہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ سیاسی جماعتوں کی قیادت نے کرنا ہے، بات چیت ہونی چاہئے اور اختلاف رائے کا احترام بھی ضروری ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مقدمے کے وکیل نہیں ہیں بلکہ ایک اہم قومی معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہے، اس لئے اس معاملے پر سوچ بچار کے بعد بات کرنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے