اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شجرکاری آگاہی مہم گرین رائیڈ کا آغاز، 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) محکمہ جنگلات پنجاب کے تعاون سے شجرکاری کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے منفرد آگاہی مہم ’’گرین رائیڈ‘‘ شروع کی جا رہی ہے۔

 ڈی جی فاریسٹ کے مطابق مہم کے تحت عالمی شہرت یافتہ موٹرسائیکلسٹ اور سیاح مکرم ترین پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، گرین رائیڈ آگاہی مہم کا مقصد عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو درخت لگانے، ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکرم ترین 12 روز کے دوران تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کریں گے، اس مہم کا آغاز لاہور سے ہو گا، جہاں سے موٹرسائیکلسٹ چھانگا مانگا، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، لال سہانرا، بہاولپور، لودھراں، ملتان اور مظفرگڑھ جائیں گے۔

مہم کے اگلے مراحل میں ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، راولپنڈی، جہلم، کھاریاں، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا جائے گا۔

ڈی جی فاریسٹ کا کہنا تھا کہ گرین رائیڈ کے ذریعے شہریوں، نوجوانوں، طلبہ اور سماجی تنظیموں کو شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی قومی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، عوام اپنے گھروں، محلوں، تعلیمی اداروں اور دستیاب خالی مقامات پر پودے لگائیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں۔

ڈی جی فاریسٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرین پنجاب مشن کا حصہ بنیں اور پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے