اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا۔

 

پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس تضادات سے بھرپور تھی، انہیں اتنا سخت ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی، پارلیمنٹ بااختیار ہے اور صوبوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا یہ کہنا درست نہیں کہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں تاہم صوبوں سے متعلق بحث ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں نہیں ہوئی بلکہ اس وقت سیمینارز میں جاری ہے، جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں حصہ لیں گی۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ صوبے 32 بنیں یا 12، اس کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہی ہو گا، ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اگر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی تو ریفرنڈم بھی ہو جائے گا۔

رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو محسن نقوی اور خواجہ آصف کے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے، بلاول نے کہا ہے کہ اب تک ان کے ساتھ صوبوں سے متعلق کسی نے بات نہیں کی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں کسی قسم کا گلہ شکوہ نہیں کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے