اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، بیوی کے قتل کے مقدمے میں شوہر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں شوہر کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد ریاض کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس وحید خان نے ملزم محمد ریاض کی اپیل پر سماعت کی اور گواہوں کے بیانات میں تضاد اور شواہد میں خامیوں کی بنیاد پر اپیل منظور کر لی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے آٹھ گواہ وقوعے سے متعلق درست حقائق بیان کرنے میں ناکام رہے، وقوعے کا مقدمہ بھی آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے درج کیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے تھانہ صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم محمد ریاض پر اپنی بیوی ثمینہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام تھا، جس پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے شواہد اور گواہوں کے بیانات میں پائے جانے والے تضادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی اور اسے مقدمے سے بری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے