اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ و ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:ڈی سی لاہور

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

مہم میں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے علی اعجاز نے شرکت کی۔ اس دوران شہریوں کو سموگ کے نقصانات اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق گاڑیوں کے معائنے کے لیے شہر میں اب تک 28 مراکز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے مزید مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلاتاخیر اپنی گاڑیاں قریبی پی وی آئی سی ایس سینٹر لے کر جائیں، گاڑیوں کا کمپیوٹرائزڈ معائنہ کروائیں اور ٹیسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری انسداد سموگ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے