اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(ویب ڈیسک)عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہو گئی، پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک، SEA-ME-WE-5 (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی کے مسائل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کیلئے ایس ایم ڈبلیو فائیو  کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے، اس دوران ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی کیبل لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی معمول کے مطابق جلد از جلد بحالی کیلئے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے