22 Jul 2026
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن مقرر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چوہدھری نے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔
فہرست میں علی محمد خان، ابرار حسین شاہ، چودھری محمد ندیم، سید رضوان شاہ، راجہ ثاقب اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔
