اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ، مانگا روڈ پر ڈمپر اور کوسٹروں میں تصادم، 10 کی حالت تشویشناک

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ مانگا روڈ پر چھجو چوک کے قریب ڈمپر اور دو کوسٹروں کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو کوسٹرز آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تصادم کی شدت کے باعث ایک کوسٹر بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جبکہ دوسری کوسٹر الٹ گئی۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کوسٹروں سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) رائیونڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچے، جس کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیاں مقامی شہریوں نے انجام دیں، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں  نے موقع پر پہنچ کر کوسٹروں میں پھنسے افراد کو نکالا اور مزید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر رائیونڈ پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے