اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مینٹل ہسپتال لاہور میں ذہنی مریضوں سے صفائی کروانے کا انکشاف

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) مینٹل ہسپتال لاہور میں سینٹری ورکرز کی مبینہ کمی کے باعث ذہنی مریضوں سے صفائی کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور نیوز نے مریضوں سے صفائی کروانے کی ویڈیوز اور تصاویر حاصل کر لیں، جن میں مریضوں کو صفائی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرسز کے آڈیو پیغامات میں بھی مریضوں سے صفائی کروانے کی ہدایات دینے اور سینٹری ورکرز کی عدم موجودگی کا اعتراف کیا گیا ہے، آڈیو پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے احکامات پر مریضوں سے صفائی کروائی جارہی ہے کیونکہ ہسپتال میں سینٹری ورکرز موجود نہیں ہیں۔

لاہور نیوز نے مینٹل ہسپتال کے متعلقہ گروپ کے سکرین شاٹس بھی حاصل کر لئے ہیں، جن میں اس معاملے سے متعلق پیغامات موجود ہیں، ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں سے صفائی کروانے کے انکشاف کے بعد ان کی صحت، علاج اور بحالی کے عمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کا مؤقف ہے کہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے مریضوں سے صفائی کروائی جاتی ہے تاکہ وہ دوبارہ بیمار نہ ہوں، ڈاکٹر عائشہ کے مطابق مریضوں کو بحالی کے عمل کا حصہ بنانے کیلئے یہ سرگرمی کروائی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے