اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملک بھر میں تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر کے 97 مخصوص اضلاع میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی۔

رواں سال کی تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک کے 97 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 39 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، جبکہ سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، جبکہ بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے 3 اضلاع اور آزاد کشمیر کے 2 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے