اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جدید ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کے قانونی معاملات کو ڈیجیٹل نظام سے مزید مؤثر اور شفاف بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جدید ای لٹیگیشن مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

تقریب کے دوران شرکاء کو لٹیگیشن مینجمنٹ سسٹم (LMS) کی خصوصیات اور عملی استعمال سے آگاہ کیا گیا، حکام کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے حکومت پنجاب کے تمام محکمے ماتحت اور اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر حاصل کر سکیں گے، مقدمات کی پیش رفت کی آن لائن نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان بروقت معلومات کا تبادلہ بھی ممکن ہو گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے ایڈووکیٹ جنرل آفس اور سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو گا، مقدمات کی تیاری اور پیروی میں بہتری آئے گی، قانونی امور کے انتظام میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی کو فروغ ملے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام حکومتی مقدمات کے مؤثر انتظام، بین المحکماتی رابطوں اور قانونی اصلاحات کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے