اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی دانش سکولز کی تعمیر کا کام 24 گھنٹے جاری رکھنے کی ہدایت

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں دانش سکولز کی تعمیر کا کام تیز کرنے اور بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں دانش سکولز کی تعمیر کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس بذریعہ زوم آن لائن منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں اور دانش سکولز ملک کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، دانش سکولز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانش سکولز میں صرف انتہائی غریب اور مستحق گھرانوں کے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا، طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) پر مبنی جدید طریقہ کار اپنایا جائے۔

وزیراعظم نے دانش سکولز کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور خدمات کے معیار کی جانچ کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے وزارت مواصلات کو گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکولوں تک آسان رسائی کے لیے سڑکوں کا بہترین نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع (سابق فاٹا) میں دانش سکولوں کی تعمیر کے لیے حکمت عملی جلد از جلد پیش کی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں دانش سکولوں کی تعمیر کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے