اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب اور امیر کے درمیان خلیج وسیع

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں غربت کی شرح 2025ء میں 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی فرق بھی بڑھ گیا۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں قومی سطح پر غربت کی شرح 22 فیصد تھی، جس میں 2025ء تک 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک نے غربت میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور مزدوروں کی کم ہوتی آمدن کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان عوامل کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑا، پاکستان میں 2024ء کے دوران7 کروڑ26 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں امیر اور غریب کے درمیان معاشی عدم مساوات میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ عدم مساوات جانچنے کے انڈیکس میں پاکستان کا سکور 2018ء میں 28 اعشاریہ 4 تھا، جو 2025 میں 32 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح 23 فیصد یعنی 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی ریکارڈ کی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے