اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان ریسکیو ٹیم کی یو این سرٹیفکیشن قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریسکیو ٹیم کی اقوام متحدہ سے سرٹیفکیشن قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مسلسل محنت اور عالمی معیار کی تربیت کے بعد پاکستان ریسکیو ٹیم نے 2015 میں اقوام متحدہ سے رجسٹریشن حاصل کی، یو این سرٹیفکیشن کے حصول کیلئے عالمی معیار کے مختلف ٹاسکس پر مشتمل سخت بین الاقوامی جانچ کا عمل مکمل کیا گیا، 2005 کے زلزلے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم تشکیل دینے کا عزم کیا گیا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے کے دوران پاکستان ریسکیو ٹیم نے 15 قیمتی جانیں بچائیں اور تقریباً 150 عمارتوں میں سرچ آپریشن کیا، پاکستانی ریسکیورز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث متاثرہ شہریوں کا پاکستان ریسکیو ٹیم پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے حالیہ سیلاب کے دوران فیلڈ میں رہ کر ریسکیو آپریشنز میں بھرپور معاونت کی، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء کی سرپرستی میں ریسکیو 1122 کی سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ ادارے کو جدید جیٹ اسکیز، ڈرونز، لینڈنگ کرافٹس اور ایئر بوٹس فراہم کی گئیں۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اب تک دو کروڑ سے زائد افراد کو ریسکیو کر چکی ہے، جبکہ عالمی معیار برقرار رکھتے ہوئے اوسط رسپانس ٹائم 8 منٹ ہے، ریسکیو 1122 فائر سروس اب تک آگ لگنے کے تین لاکھ واقعات پر کارروائی کر چکی ہے اور 800 ارب روپے سے زائد کے ممکنہ مالی نقصانات سے بچانے میں کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے اعلان کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بین الاقوامی سرٹیفائیڈ ریسکیو اہلکاروں کو مستقبل میں عالمی سطح پر خدمات انجام دینے کیلئے بھیجا جائے گا، ریسکیو 1122 کے اہلکار بلا تفریق رنگ و نسل اور امیر و غریب دن رات اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے