21 Jul 2026
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
