31 Oct 2026
(لاہور نیوز) تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کامینڈو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی، وہ 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاون رتھنایاکے نے 77 اور آوشکا فرنینڈو نے 38 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں دسن شناکا 17، سہان آراچیگے 15، کسال مینڈس 8، جنیتھ لیانگے 6 اور دنتھ ویلالگے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
