اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عدالت میں پیشی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد  نے اس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول چند ماہ قبل ایک قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوا تھا اور وقوعہ کے وقت اسی مقدمے کی سماعت کیلئے پیشی پر جا رہا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے