21 Jul 2026
(لاہور نیوز) کینٹ کچہری بخشی خانہ سے چار حراستی ملزمان کے فرار کے واقعے کے بعد ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے بخشی خانہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی منزہ کرامت نے ڈی آئی جی ایڈمن کو واقعے اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے بخشی خانہ کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
عمران کشور نے پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی انجام دینے کا حکم دیا۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق چار ملزمان گزشتہ روز بخشی خانہ سے فرار ہوئے تھے، جن میں سے منشیات کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
