اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشنل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی اور 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا، مجموعی طور پر 10 نشستوں کیلئے 24 امیدوار میدان میں آئے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے، اجلاس میں 20 امیدواروں کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے