اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی اسنیچر گینگ گرفتار

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی اسنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عدیل اور اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 6 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان سے ہونے والی دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گوالمنڈی، سب انسپکٹر نصیر احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے