21 Jul 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 257 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 291 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 291 زخمی ہوئے جن میں97 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
