21 Jul 2026
(لاہور نیوز) کنال روڈ پر اسکائی لینڈ پل کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا، جس کے بعد اسے ضروری قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نامعلوم شخص کی موت حادثاتی طور پر ہوئی، اسے قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا یا موت کی وجہ کچھ اور ہے۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔
