اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گوالمنڈی سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جسے پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیا، ملزم کے قبضے سے 16 کلو گرام پوست برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او گوالمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے منشیات کو پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپا کر پیدل اور لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور منشیات کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے