(ویب ڈیسک) شہر میں کاروں اور کمرشل گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہ متحرک ہو گئے ہیں، جبکہ رواں سال گاڑی چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے اب تک 23 کاریں اور 188 کمرشل گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں۔
کار چوری کے واقعات میں صدر، ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن 6، 6 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن سے 3 جبکہ سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایک، ایک کار چوری ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا۔
کمرشل گاڑیوں کی چوری کے حوالے سے سٹی ڈویژن 48 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صدر ڈویژن میں 46 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 26 کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے مقدمات درج کیے گئے۔ کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں 24، 24 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والی کمرشل گاڑیوں میں بسیں، ٹرک، ویگنیں، رکشے، پک اپ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔
