01 Nov 2026
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شیخوپورہ سے لاہور پتنگیں منتقل کر رہے تھے، پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی پر 150 سے پتنگیں برآمد ہوئیں جبکہ گرفتار ملزمان میں ذیشان اور عزیر شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر ریاستی شیڈول تک پابندی برقرار، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہیں گی، شہری حکومتی احکامات کی پابندی کریں، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
