19 Jun 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 224 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 94 افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں فوری طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 162 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے باعث پیش آئے ہیں۔
