اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پبلک ٹرانسپورٹ میں سیفٹی آلات لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

20 Jun 2026
20 Jun 2026

:ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام پبلک سروس گاڑیوں (پی ایس وی) میں ایمرجنسی سیفٹی آلات کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک، سید ندیم عباس نے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہر پبلک سروس گاڑی میں فائر ایکسٹنگوشر موجود ہونا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی مدد اور ریسکیو کے لیے ایمرجنسی ہتھوڑا، ٹارچ اور فرسٹ ایڈ باکس بھی ہر گاڑی میں رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پی ایس وی گاڑیوں میں ریفلیکٹو تکونی کونز اور ٹوونگ رسی کی موجودگی بھی لازمی ہوگی تاکہ حادثات یا خرابی کی صورت میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی سامان کے بغیر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے