19 Jun 2026
(لاہور نیوز) مال روڈ پر نجی ہوٹل کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 39 سالہ شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے تاہم نعش کو مزید کارروائی کیلئے مردہ خانے بھجوا کر متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
