20 Jun 2026
(لاہور نیوز) پرانا کاہنہ کے علاقے پانچ نمبر سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
