اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وحدت کالونی پولیس کی کارروائی، پیشہ ور نقب زن گینگ کے دو ملزمان گرفتار

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) تھانہ وحدت کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نقب زن گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی انچارج انویسٹی گیشن  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے، جو مختلف علاقوں میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز، دیگر قیمتی موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے, ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دورانِ تفتیش انہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کے نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے