اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کا ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوری والے علاقوں میں ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کے لیے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔

منصوبے کے تحت پھلروان فیڈر پر ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کے نظام کی تنصیب بھی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبے پر ایک ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جس کے تحت ٹرانسفارمرز سمیت دیگر ضروری تنصیبات کی جائیں گی۔ لیسکو نے ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

منصوبے کے تحت 913 عدد 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز جبکہ 1300 عدد 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز نصب کیے جائیں گے۔

میگا پراجیکٹ کے ذریعے بجلی چوری کا سبب بننے والے ٹرانسفارمرز کو آن لائن سسٹم کے تحت بند کیا جا سکے گا، جس سے بجلی چوری والے علاقوں میں مخصوص بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے