اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا ناکافی شواہد پر مبنی مقدمات کے متعلق بڑا فیصلہ

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد پر مبنی مقدمات کو ٹرائل کے لیے بھیجنے کے بجائے ابتدائی مرحلے پر ہی نمٹانے کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے اہم عدالتی نظیر قائم کر دی۔

جسٹس امجد رفیق نے قرار دیا کہ اگر کسی مقدمے میں ریکارڈ پر موجود شواہد ناکافی ہوں تو اسے ٹرائل کے لیے بھیجنے کے بجائے ڈسچارج اور ملزم کو بری کرنے کا اختیار عدالت کو حاصل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم محمد ارشد کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ملزم کے خلاف خانیوال پولیس نے لڑائی جھگڑے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ کمزور شواہد والے مقدمات نہ صرف عدالتی نظام پر غیر ضروری بوجھ ڈالتے ہیں بلکہ ریاستی وسائل کے ضیاع کا سبب بھی بنتے ہیں، عدالت پراسیکیوشن کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ڈسچارج کرنے کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

اُنہوں نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کا کردار محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ ایک مؤثر فلٹرنگ سسٹم ہونا چاہیے تاکہ کمزور اور بے بنیاد مقدمات ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیے جائیں،فیصلے میں اِس بات پر زور دیا کہ پولیس رپورٹ کی مؤثر جانچ اور شواہد کی چھان بین پراسیکیوشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عدالتی فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ بے بنیاد مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کو اپنی سکریننگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہوگا تاکہ صرف مضبوط مقدمات ہی ٹرائل تک پہنچ سکیں، اگر کسی کیس میں بعد ازاں مزید شواہد سامنے آئیں تو اسے دوبارہ کھولنا قانونی طور پر ممکن ہے تاہم اس کا انحصار نئے مواد اور قانونی تقاضوں پر ہوگا۔

دوسری جانب اِس کیس کے دوران ایک شہری کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے معاملے میں بھی ریلیف فراہم کیا گیاجسے عدالت نے اہم قانونی پہلو قرار دیا۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ تمام فوجداری معاملات میں اس اصول کو مدنظر رکھا جائے کہ کمزور شواہد والے مقدمات کو ٹرائل تک نہ پہنچایا جائے عدالت نے مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئےلکھا کہ درخواست گزار کو قانون کے مطابق نئی درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے